جرم وانصاف
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر
24 Jan 2025

24 Jan 2025
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا گیا۔
سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس وفاقی حکومت کے وکیل اسسٹنٹ اٹارنی جنرل شیراز ذکاء نے دائر کیا ہے۔
ریفرنس کے متن میں کہا گیا ہے کہ جسٹس شمس محمود مرزا نے 7سال سے وفاقی حکومت کے خلاف حکم امتناع جاری کر رکھا ہے، فاضل جج نے 7سال گزرنے کے باوجود حکم امتناعی پر حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے۔
متن میں استدعا کی گئی ہے کہ جج کے ان اقدامات سے حکومت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوا، یہ اقدام مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔
واضح رہے نجی پٹرولیم کمپنی سے ٹیکس وصولی پر جسٹس شمس محمود مرزا نے حکم امتناعی جاری کیا تھا۔