
24 Jan 2025
(لاہور نیوز) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سلمان منصور کو معطل کر دیا گیا، سلمان منصور کی معطلی کی منظوری ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سلمان منصور نے ایسوسی ایشن کے عہدے کا رولز کے بر عکس غلط استعمال کیا جبکہ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کو پہلے بھی وارننگ دی گئی تھی۔
سلمان منصور نے 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بطور سیکرٹری آئینی درخواست داخل کر رکھی تھی، رولز کے تحت صدر اور ایگزیکٹو کمیٹی کی منظوری لینا ضروری تھی جو نہیں لی گئی۔
صدر سپریم کورٹ بار رؤف عطا نے کہا ہے کہ بار ایسوسی ایشن نے سیکرٹری بار کو وضاحت کیلئے طلب کیا تھا، سیکرٹری سلمان منصور وضاحت دینے کیلئے شریک نہیں ہوئے جس کے باعث سلمان منصور کو رولز کی خلاف ورزی پر معطل کیا گیا ہے۔