
24 Jan 2025
(لاہور نیوز) بڑے کسانوں کو مفت لیزر لینڈ لیولرز اور ٹریکٹرز دینے کے معاملے پر 34 ہزار 700 سے زائد کسانوں نے درخواستیں جمع کروا دیں۔
دستاویز کے مطابق عملدرآمد کے لئے محکمہ زراعت نے تین ارب 56 کروڑ پچاس لاکھ روپے کے فنڈز فراہم کرنے کی سمری ایوان وزیراعلیٰ کو ارسال کر دی، ساڑھے بارہ سے پچیس ایکڑ رقبے پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار لینڈ لیولرز مفت دیئے جائیں گے۔
دستاویز میں مزید کہا گیا کہ پچیس سے پچاس ایکڑ پر گندم اگانے والوں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹرز دیئے جائیں گے، پنجاب میں ایک کروڑ 65 لاکھ ایکڑ پر دو کروڑ 11 لاکھ سات ہزار ٹن گندم کی پیداوار کا ٹارگٹ ہے۔