
24 Jan 2025
(ویب ڈیسک) محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔
محکمہ ٹرانسپورٹ نے نئی گاڑیوں کی خریداری کیلئے 240 ملین روپے مانگ لئے ہیں، محکمہ ٹرانسپورٹ سیکرٹری آر ٹی اے کیلئے یہ نئی گاڑیاں خریدے گا، سیکرٹری آر ٹی اے کی پرانی گاڑیوں کو تبدیل کیا جائے گا۔
پنجاب حکومت الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری کو ترجیح دے رہی ہے، ماحول دوست گاڑیوں کی خریداری کا مقصد آلودگی کنٹرول کرنا ہے، پنجاب حکومت کوشش کر رہی ہے کہ مرحلہ وار تمام گاڑیاں ماحول دوست ہوں۔