
22 Jan 2025
(لاہور نیوز) حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کریں گے۔
کمیٹی اجلاس میں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کے مطالبات کا تحریری جواب دیا جائے گا تاہم کمیٹی کا اجلاس ان کیمرا منعقد ہو گا۔
واضح رہے کہ رہنما تحریک انصاف بیرسٹر علی ظفر و دیگر عندیہ دے چکے ہیں کہ اگر حکومت نے ہمارے تحریری مطالبات کا جواب نہ دیا تو اگلا اجلاس نہیں ہو گا۔