اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، معاشی ترقی پر بات چیت

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(ویب ڈیسک) صوبائی وزیر رمیش سنگھ اروڑہ نے لاہور میں چینی قونصلیٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے چینی قونصل جنرل ژاؤ شی رین سے ملاقات کی۔

ملاقات میں باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ، معاشی ترقی اور پاکستان و چین کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی گئی، صوبائی وزیر نے پیشہ ورانہ تربیت، معیاری تعلیم اور ڈیجیٹل تعلیم کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔

رمیش سنگھ نے چینی قونصل جنرل کو کرتارپور راہداری کے دورے کی دعوت دی، انہوں نے کہا کہ مذہبی اقلیتی برادریوں کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے چین کا تعاون ضروری ہے۔

چینی قونصل جنرل نے پنجاب حکومت کی اقلیتی برادریوں کیلئے کئے گئے اقدامات کو سراہا، نواز شریف آئی ٹی سٹی، کینسر ہسپتال ، ایئر ایمبولینس سروسز، اپنی چھت اپنا گھر پروگرامز کی تعریف بھی کی، انہوں نے پنجاب حکومت کے شمسی توانائی کے پروگرام کی  تعریف کی۔

اس موقع پر زراعت اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے