اپ ڈیٹس
  • 303.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.28 قیمت فروخت : 39.35
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.80 قیمت فروخت : 282.30
  • یورو قیمت خرید: 319.29 قیمت فروخت : 319.85
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.49 قیمت فروخت : 379.16
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 181.74 قیمت فروخت : 182.06
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.91 قیمت فروخت : 203.27
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.96 قیمت فروخت : 1.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.25 قیمت فروخت : 77.39
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.99 قیمت فروخت : 920.62
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 341700 دس گرام : 293000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 313223 دس گرام : 268581
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3428 دس گرام : 2942
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

قومی اسمبلی اجلاس میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن نے آج بھی ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں

22 Jan 2025
22 Jan 2025

(لاہور نیوز) سپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن نے شور شرابہ شروع کر دیا اور ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے پوائنٹ آف آرڈر پر بولنے کیلئے سپیکر سے درخواست کی جس پر سپیکر  نے وقفہ سوالات میں پوائنٹ آف آرڈر کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔

تحریکِ انصاف کے ارکان  نے بات کرنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاج شروع کر دیا جس کے بعد  اپوزیشن اراکین کے نعروں سے ایوان گونجنے لگا۔

سپیکر ایاز صادق  نے کہا کہ ہاؤس بزنس ایڈوائزری میں طے ہوا تھا کہ نکتہ اعتراض وقفہ سوالات کے دوران نہیں ہو گا، وقفہ سوالات کے دوران نکتہ اعتراض کی اجازت نہیں دوں گا، یہی چیز ہاؤس بزنس میں طے ہوئی تھی۔

اپوزیشن کے شور شرابے کے دوران وقفۂ سوالات جاری رہا، اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے ایجنڈے کے کاپیاں پھاڑ دیں، وزارتِ داخلہ کی جانب سے سوالات کے جوابات نہ آنے پر اسپیکر  نے برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ وزارت داخلہ سے کون افسر آیا ہے؟

وزارتِ داخلہ کے افسران کے گیلری میں موجود نہ ہونے پر سپیکر قومی اسمبلی نے برہمی کا اظہار کیا اور ڈی جی سی ڈی اے کے موجود ہونے پر تعجب کا بھی اظہار کیا، اسی دوران وزارتِ داخلہ کے سینئر افسر اجلاس میں بھی پہنچ گئے جس پر ایاز صادق نے سوال کیا کہ آپ اب آ رہے ہیں؟ وزارتِ داخلہ کے افسر نے بتایا کہ نماز پڑھنے گیا تھا۔

سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اجلاس 2 بجے شروع ہونا تھا تو آپ کو پہلے نماز پڑھی چاہیے تھی، آپ دونوں افسران میرے دفتر میں بیٹھیں، جب تک سیشن ختم نہیں ہوتا آپ یہاں سے نہیں جا سکتے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے