اپ ڈیٹس
  • 256.00 انڈے فی درجن
  • 407.00 زندہ مرغی
  • 590.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.15 قیمت فروخت : 279.65
  • یورو قیمت خرید: 290.64 قیمت فروخت : 291.17
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 348.95 قیمت فروخت : 349.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.91 قیمت فروخت : 196.26
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.07 قیمت فروخت : 74.20
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 901.39 قیمت فروخت : 903.01
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 304700 دس گرام : 261300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 279306 دس گرام : 239523
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3361 دس گرام : 2884
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

لاہور ہائیکورٹ: سموگ کے تدارک کیلئے محکموں سے عملدرآمد رپورٹ طلب

17 Jan 2025
17 Jan 2025

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے سموگ کے تدارک کیلئے محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں سے عمل درآمد رپورٹ آئندہ سماعت پر طلب کر لی ہے۔

جسٹس شاہد کریم  نے قرار دیا کہ ماحولیاتی، فضائی اور پانی کی آلودگی کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات کریں جبکہ ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کیلئے حکومتی اقدامات قابل ستائش ہیں۔

دوران سماعت ماحولیاتی کمیشن کے نمائندے، سرکاری وکیل اور ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے آفیسرز پیش ہوئے، ممبر ماحولیاتی کمیشن نے کہا انڈسٹری یونٹس کے خلاف اربن یونٹ کی کارروائی کی رپورٹ ہمارے پاس آئی تھی، ہم اور محکمہ ماحولیات اربن یونٹ کی رپورٹ کا اپنی رپورٹ کے ساتھ موازنہ کر رہے ہیں۔

ایل ڈی اے کے وکیل نے ٹھوکر و دیگر علاقوں میں ٹریفک کی بہتری سے متعلق اقدامات کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ 258 ملین کے ساتھ ٹھوکر پر ٹریفک کی روانی بہتر کرنے کا منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی۔

وکیل ایل ڈی اے نے بتایا کہ ملتان روڈ پر ٹریفک کا باعث بننے والے یوٹرنز کو بند کیا جس پر عدالت نے کہا کہ حکومت ٹریفک کے معاملے پر کافی سنجیدہ نظر آ رہی ہے، پانچ منٹ ٹریفک جام رہنے سے گاڑیوں کے دھویں سے آلودگی بڑھتی ہے، ڈی جی ایل ڈی اے اس حوالے سے کافی کام کر رہے ہیں جو قابل ستائش ہے۔

دوران سماعت صاف پانی کو بچانے کیلئے اقدامات کی رپورٹ بھی عدالت میں پیش کی گئی، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واسا نہ میٹر لگا پا رہا ہے اور نہ سروس سٹیشن کو چیک کر رہا ہے، جب تک واٹر میٹر نہیں لگیں گے لوگ اس وقت تک پانی کے غیر ضروری استعمال سے باز نہیں آئیں گے۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ واسا کو واٹر میٹر لگانے کی کوئی ٹائم لائن عدالت میں جمع کروانی چاہیے، واٹر میٹر کا آغاز کمرشل صارفین سے ہونا چاہئے، اگر چائنیز یہ کام نہیں کر رہے تو آپ لوکل سطح پر ان میٹرز کو کیوں نہیں بنا رہے؟۔

ممبر ماحولیاتی کمیشن نے سکول ایجوکیشن رولز میں ترمیم کے متعلق رپورٹ پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پانچ مرلہ سے کم اور دو ہزار سے کم فیس والے سکولوں کو بسوں سے استثنیٰ ہونا چاہیے، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے پاس یہ اختیار ہونا چاہئے کہ کس سکول کو استثنیٰ دینا ہے کس کو نہیں۔

ممبر ماحولیاتی کمیشن  نے کہا اگر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو اختیار دے دیا جائے تو وہ اس کا غلط استعمال کریں گے، سرکاری وکیل نے بتایا کہ چار ہزار روپے سے کم فیس والے سکولز کو بھی بسوں سے استثنیٰ دینے جا رہے ہیں، بسوں سے متعلق جو سکول خلاف ورزی کرے گا اس کو 50 ہزار جرمانہ کیا جائے گا۔

سرکاری وکیل نے سکولز بسوں کے حوالے سے مجوزہ رولز پیش کر دیئے، عدالت نے کہا ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ترمیم ایک اچھا آغاز ہے، ہمیں اسے اور آگے  لے کر جانا چاہیے، اگر کسی کو شکایت ہو تو اسے سننے کیلئے کونسل ہونی چاہئے۔

ممبر ماحولیاتی کمیشن نے کہا سکولوں میں پیرنٹس کونسل موجود ہیں، والدین اس لئے شکایت نہیں کرتے کہ کہیں سکول والے ان کے بچوں کو نکال ہی نہ دیں۔

عدالت کو بتایا گیا کہ 16 سروس سٹیشنز کا وزٹ کیا جن کا ری سائیکلنگ کا سسٹم آپریشنل نہیں تھا جس پر عدالت نے کہا کہ جب انہیں پانی کا بل آئے گا تب یہ ری سائیکلنگ سسٹم کا استعمال کریں گے۔

عدالت نے واسا کو واٹر میٹر لگانے کیلئے ٹائم فریم دینے اور واٹر میٹر نصب کرنے کا آغاز کمرشل صارفین سے کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 24 جنوری تک ملتوی کر دی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے