اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

یونان کشتی حادثہ: دفتر خارجہ کی ایک پاکستانی جاں بحق، 47 کے بچنے کی تصدیق

15 Dec 2024
15 Dec 2024

(لاہور نیوز) دفتر خارجہ نے جنوبی یونان میں کشتی الٹنے کے واقعہ میں ایک پاکستانی کے جاں بحق اور 47 کے بچ جانے کی تصدیق کی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کے مطابق کشتی الٹنے کے واقعہ میں بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں ایک پاکستانی کی بھی تصدیق ہوئی ہے، حادثے میں لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جاں بحق یا لاپتہ پاکستانی شہریوں کی تعداد کی تصدیق کرنے سے قاصر ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستانی سفارت خانہ ہیلینک کوسٹ گارڈ اور چانیا کوسٹ گارڈ کے ساتھ رابطے میں ہے، کوسٹ گارڈ براہ راست تلاش اور بچاؤ آپریشن سے نمٹ رہے ہیں۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سفارتخانے کے اہلکار بازیاب کرائے گئے پاکستانیوں سے ملنے کریٹ پہنچ گئے ہیں، سفارت خانے کے اہلکار انہیں ہر قسم کی مدد فراہم کرنے کے لئے کریٹ میں موجود ہیں۔

واضح رہے کہ یونان کے جنوبی جزیرے کے قریب کشتی الٹنے سے ایک پاکستانی سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں، واقعہ میں بچ جانے والوں میں 47 پاکستانی شامل ہیں، لاپتہ افراد کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے