اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) رائٹ سائزنگ سے متاثر ہونے والے بیوروکریٹس کے مستقبل کے لئے حکومت کا اہم فیصلہ کرلیا، سول سرونٹس ترمیمی بل 2024 قومی اسمبلی میں پیش، قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔

ترمیمی بل کےمطابق اداروں کی رائٹ سائزنگ کے نتیجے میں سرپلس پول میں جانے والے بیوروکریٹ کو دوسرے محکمے میں مساوی پوسٹ پر تعینات کیا جائے گا، مساوی پوسٹ دستیاب نہ ہونے کی صورت میں نچلی سطح کی پوسٹ پر بھی تعینات کیا جا سکے گا۔

بل کے متن میں بتایا گیا کہ نچلی سطح کی پوسٹ پر تعینات ہونے کی صورت میں بیوروکریٹ کو تنخواہ اور مراعات گزشتہ پوسٹ کی ادا کی جائیں گی، ترمیمی بل اداروں کی بندش کی صورت میں سرپلس پول میں جا نے والے افسران کو خصوصی پیکیج دیا جائے گا۔

اسی طرح خصوصی پیکیج سے مطمئن نہ ہونے والا بیورو کریٹ سات دنوں میں مصالحتی کمیٹی کے سامنے پیش کرے گا، وفاقی حکومت نوٹیفکیشن کے ذریعے افسران کی شکایتوں کے ازالے کے لئے مصالحتی کمیٹی تشکیل دے گی۔

ترمیمی بل میں یہ بھی کہا گیا کہ کمیٹی تیس دنوں میں شکایت کنندہ بیوروکریٹ پر فیصلہ کرنے کی پابند ہو گی، کمیٹی کا فیصلہ ملک کی کسی بھی عدالت میں چیلنج نہیں کیاجا سکے گا، ملازمت سے برطرف ہونے والا بیوروکریٹ خصوصی پیکیج کا حقدار نہیں ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے