اپ ڈیٹس
  • 286.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.95 قیمت فروخت : 280.45
  • یورو قیمت خرید: 303.54 قیمت فروخت : 304.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 362.41 قیمت فروخت : 363.05
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.08 قیمت فروخت : 176.39
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 193.99 قیمت فروخت : 194.34
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.66 قیمت فروخت : 74.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.76 قیمت فروخت : 76.89
  • کویتی دینار قیمت خرید: 909.05 قیمت فروخت : 910.67
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 312300 دس گرام : 267800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 286273 دس گرام : 245482
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3559 دس گرام : 3054
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس پیر 16 دسمبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے گئے 8 بل زیر غور آئیں گے، اجلاس میں مدرسہ رجسٹریشن سے متعلق "سوسائٹیز ترمیمی بل" پر بھی غور کیا جائے گا، سوسائٹیز ترمیمی بل صدر مملکت کی طرف سے پارلیمنٹ کو واپس بھیجا گیا تھا۔

اجلاس میں ایسے بل بھی زیر غور آئیں گے جو کسی ایک ایوان سے منظور کئے گئے لیکن مقررہ وقت میں دوسرے ایوان  نے منظور نہیں کئے، صدر مملکت کی طرف سے واپس بھجوائے جانے والے بلوں میں سے بعض سابق صدر عارف علوی نے اعتراضات کے ساتھ بھیجے تھے۔

ذرائع کے مطابق وزارت قانون کی طرف سے سوسائٹیز ترمیمی بل میں مزید ترامیم لائی جائیں گی، اجلاس میں اہم قانون سازی کی جائے گی، اجلاس میں نارکوٹکس کنٹرول بل، جنریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن آف الیکٹرک پاور سمیت کئی بل قانون سازی کے لئے پیش ہوں گے، عرفان صدیقی کا کوڈ آف کریمنل پروسیجر سے متعلق بل بھی اس میں شامل ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے