اپ ڈیٹس
  • 241.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.81 قیمت فروخت : 38.88
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.90 قیمت فروخت : 281.40
  • یورو قیمت خرید: 319.51 قیمت فروخت : 320.08
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.15 قیمت فروخت : 376.82
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.76 قیمت فروخت : 180.08
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.95 قیمت فروخت : 203.31
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.97 قیمت فروخت : 1.98
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.88 قیمت فروخت : 75.02
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.01 قیمت فروخت : 77.14
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 348500 دس گرام : 298800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 319456 دس گرام : 273898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3495 دس گرام : 3000
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں: اعظم نذیر تارڑ

11 Dec 2024
11 Dec 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کو لشکر کشی چھوڑ کر پارلیمنٹ آنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ارکان اب اسمبلی میں آکر اپنے تحفظات کا اظہار کر رہے ہیں جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہاں دونوں طرف سے غلیلیں چلتی ہیں، یہاں دلیل سے بات ہوتی ہے، اپوزیشن کو تنقید کرنے اور ہمیں جواب دینے کا حق ہے، تنقید ہونی چاہیے لیکن ہر بات پر نہیں، جو چیزیں ٹھیک ہو رہی ہیں اس کی تعریف بھی کیا کریں۔

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ مہنگائی کم ہوگئی، انٹرسٹ ریٹ مزید نیچے آئے گا، پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ میں بہت سرمایہ کاری کی جا رہی تھی، اصلاحات کے بعد لوگوں نے سٹاک مارکیٹس کا رخ کیا جس کے بعد مارکیٹ مسلسل اوپر جا رہی ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے