اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ ،میچز کی ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان ہوگیا

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(ویب ڈیسک) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ کی ٹکٹوں کی فروخت جمعرات 5 دسمبر سے شروع ہوگی۔

رپورٹ کے مطابق چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ 7سے 25 دسمبر تک راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ٹکٹ آن لائن pcb.tcs.com.pk سے خریدے جا سکتے ہیں جبکہ فزیکل ٹکٹس راولپنڈی اور اسلام آباد کے نامزد ٹی سی ایس آؤٹ لیٹس پر دستیاب ہوں گے۔

پانچ ٹیموں کے چیمپئنز ٹی ٹوئنٹی کپ میں شائقین کو اعلیٰ معیار کی کرکٹ دیکھنے کی ترغیب دینے کے لیے پریمیم انکلوژرز میں 22 میں سے 20 میچوں میں داخلہ مفت کر دیا گیا ہے۔ کوالیفائر کے لیے 23 دسمبر کو اور فائنل کے لیے 25 دسمبر کو پریمیم انکلوژرز میں  ٹکٹ بالترتیب 100 اور 250 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔

وی آئی پی انکلوژرزکے ٹکٹ سنگل ہیڈر میچ کے لیے 200 اور 250 روپے سے شروع ہوتے ہیں جبکہ ڈبل ہیڈرز کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 300 روپے اور 400 روپے میں خریدے جا سکتے ہیں۔ وی آئی پی انکلوژر میں فائنل کا ٹکٹ 500 روپے میں خریدا جا سکتا ہے۔

شائقین راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کی گیلری سے بھی ایکشن دیکھ سکتے ہیں جہاں سنگل ہیڈر میچز کے ٹکٹ کی قیمت 650 سے 700 روپے ہے جبکہ چھ ڈبل ہیڈرز میچوں کے لیے 800 روپے ہے۔ کوالیفائر کے لیے گیلری ٹکٹ کی قیمت 700 روپے فی فرد ہوگی جبکہ شائقین گیلری کے 25 دسمبر کے فائنل کے ٹکٹ ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے