اپ ڈیٹس
  • 287.00 انڈے فی درجن
  • 318.00 زندہ مرغی
  • 461.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 283.30 قیمت فروخت : 283.80
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 380.68 قیمت فروخت : 381.35
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.90 قیمت فروخت : 184.23
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 207.33 قیمت فروخت : 207.70
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.51 قیمت فروخت : 75.65
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 77.68 قیمت فروخت : 77.82
  • کویتی دینار قیمت خرید: 926.42 قیمت فروخت : 928.06
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 358400 دس گرام : 307300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 328531 دس گرام : 281690
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3945 دس گرام : 3386
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس بی کے ممکنہ اقدامات کیخلاف مختلف سپورٹس فیڈریشنز متحرک

02 Dec 2024
02 Dec 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کے ممکنہ اقدامات کے خلاف پاکستان کی سپورٹس فیڈریشنز متحرک ہو گئیں۔

پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن (پی او اے) کے اجلاس میں 23 مختلف فیڈریشنز  نے پی ایس بی کو مشترکہ خط لکھ دیا۔

خط کے متن کے مطابق ہمارے علم میں آیا ہے کہ پاکستان سپورٹس بورڈ وہ اقدامات کر رہا ہے جو اولمپک چارٹر کے منافی ہیں، 23 مختلف فیڈریشنز کے خط میں پی ایس بی کی جانب سے الیکشن کمیشن کے ممکنہ قیام اور فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت کا ذکر کیا گیا۔

خط کے متن کے مطابق حکومت متعدد بار آئی او سی کو یقین دلا چکی ہے کہ وہ سپورٹس فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت نہیں کرے گی۔

خط میں مزید کہا گیا کہ پی ایس بی کے ممکنہ اقدامات فیڈریشنز کے امور کے آزادانہ معاملات میں مداخلت ہوں گے، ہم گزارش کرتے ہیں کہ وہ اپنے اقدامات پر نظر ثانی کرے۔

فیڈریشنز کے خط کے مطابق جو قوانین بنانے ہیں وہ انٹرنیشنل اولمپکس کمیٹی کے چارٹر کے مطابق بنائے جائیں، اگر پی ایس بی کی جانب سے فیڈریشنز کے معاملات میں مداخلت ہوئی تو ہم اپنا الحاق ختم کر سکتے ہیں، پی او اے کے اجلاس میں بھی اس معاملے پر قرارداد منظور کر لی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے