29 Nov 2024
(لاہورنیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے ترجمان نے کہا کہ فریقین چیمپئنز ٹرافی کا کے معاملے کا مثبت حل چاہتے ہیں۔
آئی سی سی ترجمان کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے آج آئی سی سی بورڈ ممبران کا اجلاس ہوا جس میں آئی سی سی فریقین نے اپنی اپنی تجاویز پیش کیں، اجلاس میں مثبت طور پر بات چیت آگے بڑھانے پر اتفاق ہوا۔آئی سی سی ترجمان نے کہا کہ آئی سی سی کا آج مختصر اجلاس ہوا،امید ہے آئندہ اجلاس میں چیمپئنز ٹرافی معاملے کا مثبت حل نکل آئے گا۔
واضح رہے کہ پی سی بی نے میٹنگ میں کسی بھی قسم کا کوئی ہائبرڈ ماڈل قبول نہ کرنے کے حوالے سے بورڈ ممبران اور آئی سی سی کو آگاہ کیا، پی سی بی کے بے لچک موقف کی وجہ سے میٹنگ کل تک کے لئے ملتوی کی گئی۔