اپ ڈیٹس
  • 266.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.30 قیمت فروخت : 38.37
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 279.25 قیمت فروخت : 279.75
  • یورو قیمت خرید: 290.36 قیمت فروخت : 290.88
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 350.43 قیمت فروخت : 351.06
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 176.67 قیمت فروخت : 176.99
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 195.86 قیمت فروخت : 196.21
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.16 قیمت فروخت : 76.29
  • کویتی دینار قیمت خرید: 900.17 قیمت فروخت : 901.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 306600 دس گرام : 262800
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 281048 دس گرام : 240898
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3438 دس گرام : 2950
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی والوں نے پیسوں کے بہانے دھرنے پر چلنے کو کہا، شرپسند بلال

29 Nov 2024
29 Nov 2024

(لاہور نیوز) پی ٹی آئی کے گرفتار شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آ گئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے کئے جانے والے احتجاج میں شریک شرپسند بلال کا کہنا تھا کہ میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں اور میرے والد مزدور ہیں، مجھے پی ٹی آئی والوں نے پیسوں کے بہانے دھرنے پر چلنے کو کہا، مجھے کہا گیا کہ دھرنے میں جا کر توڑ پھوڑ کرنی ہے اور آگ لگانی ہے، پی ٹی آئی والوں نے ہمیں وہاں پہنچا کر اکیلا چھوڑ دیا۔

شرپسند عمر کا کہنا تھا میں جب دھرنے والی جگہ پہنچا تو وہاں گاڑیوں میں بڑے بڑے پتھر اور پٹرول بم موجود تھے، پھر پی ٹی آئی والوں کی جانب سے سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا کہا گیا۔

شرپسند نواب علی نے بتایا ہمیں دھوکے سے اور پیسوں کا لالچ دے کر پی ٹی آئی والوں نے آگ لگانے کا کہا جبکہ شرپسند فرمان الله کا کہنا تھا مجھے پی ٹی آئی کے لیڈر  نے ڈنڈے اور پتھر مارنے کا کہا، جب پولیس آئی تو تمام قائدین بھاگ گئے اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے