اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ جنوبی افریقہ: فخر زمان کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان

28 Nov 2024
28 Nov 2024

(لاہور نیوز) دورہ جنوبی افریقہ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سکواڈز پر مشاورت حتمی مرحلے میں داخل ہو گئی، فخر زمان کی وائٹ بال ٹیم میں واپسی کا قوی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق زمبابوے کے خلاف ون ڈے سیریز کے اختتام یا پہلے ٹی 20 میچ کے بعد دورہ جنوبی افریقہ کیلئے سکواڈز کا اعلان متوقع ہے۔

چیمپئنز ٹرافی کو سامنے رکھتے ہوئے فخر زمان کو ٹیم کی ضرورت قرار دیا گیا ہے جبکہ ریڈ بال ٹیم کے لیے امام الحق کے نام پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں بھی نوجوان کھلاڑیوں کو موقع دینے پر اتفاق کیا گیا ہے، سینئر بیٹرز اور باؤلرز کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز میں آرام دیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ون ڈے سیریز کے لیے مضبوط سکواڈ ہو گا، بابر اعظم، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی واپسی ہو گی جبکہ وائٹ بال ٹیم میں فخر زمان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔

واضح رہے کہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کا کیمپ جلد جنوبی افریقہ میں لگانے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ون ڈے، 3 ٹی 20 اور 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے