اپ ڈیٹس
  • 344.00 انڈے فی درجن
  • 378.00 زندہ مرغی
  • 548.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.56 قیمت فروخت : 39.63
  • یورو قیمت خرید: 326.72 قیمت فروخت : 327.30
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 368.40 قیمت فروخت : 369.63
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 183.46 قیمت فروخت : 183.79
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.08 قیمت فروخت : 200.43
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.82 قیمت فروخت : 1.82
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.84 قیمت فروخت : 74.98
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.43 قیمت فروخت : 76.57
  • کویتی دینار قیمت خرید: 915.39 قیمت فروخت : 917.02
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 432900 دس گرام : 371200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 396822 دس گرام : 340264
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 5418 دس گرام : 4650
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی گلوکارمجھ سے حسد کرتے ہیں،چاہت فتح علی خان کا انوکھا دعویٰ

27 Nov 2024
27 Nov 2024

(ویب ڈیسک)گلوکار چاہت فتح علی خان نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستانی گلوکار مجھ سےحسد ہیں۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک ویڈیو پیغام میں چاہت فتح علی خان کا کہنا تھا کہیہ سمجھ نہیں آتا کہ بھارتی لیجنڈ گلوکار،پروڈیوسر، اور ہدایت کار تو ان کی تعریف کر رہے ہیں، چاہت نے مقبول بھارتی ہدایتکار کرن جوہر کا نام لے کر کہا کہ وہ بھی ان کی گائیکی سے خوش ہیں لیکن پاکستانی گلوکار، موسیقار اور اینکرز ان کی پذیرائی کیوں نہیں کرتے ؟اور ہمیشہ ان سے جلتے کیوں ہیں؟

چاہت فتح علی خان نے مشورہ دیا کہ حسد چھوڑ کر خوش رہیں اور اپنے کام پر توجہ دیں۔ انہوں نے بتایا کہ اپنے کیرئیر کے ڈھائی سال میں انہوں نے 48 گانے ریلیز کیے ہیں اور مزید 5 گانے جلد ریلیز کئے جائیں گے جس کے بعد ان کے گانو ں کی نصف سنچری مکمل ہوجائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کام پر توجہ دینے میں ہی خوشی ہے جیسا کہ وہ خود کر رہے ہیں۔ دوسروں کے خلاف بات کرنا یا حسد کرنا صحت کے لیے نقصان دہ ہے، اس لیے خوش رہیں اور دوسروں کو بھی خوش رکھیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے