اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پہلا ٹی 20: پاکستانی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت، آسٹریلیا کے ہاتھوں 29 رنز سے شکست

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز)ہلے ٹی 20 میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 29 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے مقررہ 7 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنائے، گلین میکسویل 19 گیندوں پر 43 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے اور مین آف دی میچ قرار پائے۔

میزبان ٹیم کی جانب سے ٹم ڈیوڈ 10، جیک فریزر 9 اور میتھیو شارٹ 7 رنز بنا سکے، مارکوس سٹونیئس 21 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے عباس آفریدی نے 2، حارث رؤف اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرز کھیلنا بھول گئے اور یکے بعد دیگرے وکٹیں گنواتے رہے، پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان 8، بابراعظم 3، عثمان خان 4، سلمان آغا 4، حسیب اللہ 12 اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر پویلین چلتے بنے۔

قومی کپتان محمد رضوان، عرفان خان اور نسیم شاہ بغیر کھاتہ کھولے ہی پویلین لوٹ گئے۔

 آسٹریلیا کی جانب سے زیویئر بارٹلیٹ اور ناتھن ایلس نے3،3 جبکہ ایڈم زمپا نے 2 اور جانسن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،

خیال رہے کہ بارش کے باعث پہلا ٹی 20 میچ مقررہ وقت پر شروع نہ ہو سکا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہونا تھا جو بارش کے باعث 3 بج کر 20 منٹ پر شروع ہوا، محدود وقت کے باعث میچ 7 اوورز تک محدود کردیا گیا۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے