اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 89 کیسز رپورٹ

14 Nov 2024
14 Nov 2024

(لاہور نیوز) گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ پنجاب میں ڈینگی کے 89 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ترجمان محکمہ صحت کے مطابق ایک ہفتہ میں 549 کیسز جبکہ رواں سال اب تک 7182 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 67، لاہور سے 06 جبکہ گوجرانوالہ سے 05 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔

علاوہ ازیں فیصل آباد سے 03 جبکہ اٹک سے 02 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے، ساہیوال، بہاولپور، میانوالی، قصور، وہاڑی اور گجرات سے ایک ایک ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے،

 ترجمان نے بتایا کہ محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے