اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

سکیورٹی فورسز کی 2 مختلف کارروائیوں میں 12 خوارج جہنم واصل، 6 زخمی

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز نے 2 مختلف کارروائیوں میں 12 خوارج جہنم واصل کر دیئے جبکہ 6 زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے شمالی وزیرستان کے علاقے میران شاہ میں آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا، سکیورٹی فورسز  نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں گھیرا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق علاقے میں مزید کسی دہشت گرد کے خاتمے کیلئے سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے، آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ کے علاقے بلگتر میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا جہاں فورسز کو گزشتہ روز دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملی تھی، آپریشن 12 اور 13 نومبر کی درمیانی شب کیا گیا، شدید جھڑپ کے دوران انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت 4 ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگردوں کا سرغنہ ثنا عرف بارو بھی مارا گیا، ثنا عرف بارو مجید بریگیڈ کیلئے خودکش بمباروں کی بھرتی کا ایجنٹ تھا، اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے۔

دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے، آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی دہشتگرد کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے