اپ ڈیٹس
  • 352.00 انڈے فی درجن
  • 303.00 زندہ مرغی
  • 439.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دیدی

13 Nov 2024
13 Nov 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 24 نومبر کو اسلام آباد احتجاج کی فائنل کال دے دی۔

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اسلام آباد احتجاج کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے تاہم انہوں نے کمیٹی کے نام منظر عام پر لانے سے انکار کیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ نام نہیں بتاؤں گا کیونکہ پھر انہیں گرفتار کر لیا جاتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ 24 نومبر کو احتجاج کا مرکز اسلام آباد ہو گا، احتجاج پاکستان بھر اور پوری دنیا میں ہو گا، احتجاج تب تک ختم نہیں ہو گا جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے۔

فیصل چودھری کے مطابق عمران خان  نے کہا کہ احتجاج کی یہ فائنل کال ہے، ہمارا مطالبہ ہے کہ 26ویں آئینی ترمیم واپس لی جائے اور ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے، بغیر ٹرائل گرفتار لوگوں کو رہا کیا جائے۔

وکیل نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ احتجاج میں پوری لیڈر شپ نکلے گی اور ساری پارٹی کو پتا ہے کس نے کیا کرنا ہے جبکہ احتجاج ختم کرنے کا اختیار ایک کمیٹی کو ہو گا۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر علی امین گنڈاپور بھی قافلہ لے کر کے پی کے سے نکلیں گے، دوسری جانب عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے فائنل کال دے دی ہے اور ایک ایک کارکن کو مخاطب ہو کر کہا ہے کہ پورے پاکستان  نے نکلنا ہے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے