اپ ڈیٹس
  • 337.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان سے شکست کے بعد کینگروزبوکھلاہٹ کا شکار،سابق آسٹریلوی کرکٹر زکی اپنے کھلاڑیوں پر تنقید

11 Nov 2024
11 Nov 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں شکست پر سابق آسٹریلوی کرکٹرز نے اپنی ٹیم پر تنقید کےتیر چلانا شروع کردیے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق ٹیسٹ کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کیخلاف تیسرے ون ڈے میں اہم کھلاڑیوں کو آرام دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے عالمی چیمپئن کو ہارنے کی پرواہ ہی نہیں تھی۔ کہا جارہا ہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان سے ون ڈے سیریز جیتنے سے زیادہ بھارت کے ساتھ پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل بارڈر-گاوسکر ٹرافی جیتنے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ابھی پہلے ٹیسٹ میں گیارہ دن باقی ہیں، آسٹریلیا کے لڑکے جو اس ٹیسٹ سیریز کا حصہ ہیں وہ ون ڈے کیوں نہیں کھیل سکتے؟۔ دوسری جانب سابق آسٹریلوی کرکٹر اور کوچ مائیک ہسی کا کہنا تھا کہ ایسا کہیں نہیں ہوتا کہ اہم میچ سے قبل 5کھلاڑیوں کو باہر بٹھا دیں، تینوں میچز میں آسٹریلوی بیٹنگ ایکسپوز ہوئی ہے۔ 

واضح رہے کہ اتوار کو ون ڈے سیریز کے فیصلہ کن میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیکر 22 سال بعد میزبان ٹیم کیخلاف سیریز میں فتح حاصل کی تھی۔ آسٹریلیا نے اس اہم میچ میں پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشین کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جبکہ مچل مارش اور ٹریوس ہیڈ پہلے ہی پیٹرنٹی چھٹی پر تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے