06 Nov 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فخر زما ن نے روان دنوں اپنی مصروفیات سے متعلق تصاویر سوشل میڈیا پر مداحوں سے شیئر کردیں۔
تفصیلات کےمطابق کچھ عرصے سے فخر زمان کی فٹنس اور ری ہیب کے حوالے سے متضاد خبریں گردش کر رہی تھیں ،تاہم اب انہوں نے اپنی ٹریننگ کی تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔کرکٹر 2 ہفتوں سے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ میں مصروف ہیں۔
فخر زمان اپنی فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہیں، اوپننگ بیٹر نے تصاویر کے ساتھ لکھا ہے کہ حد سے آگے بڑھنے کے لیے رکاوٹوں کو توڑنا ہے۔خیال رہے کہ فخر زمان کو نہ سینٹرل کنٹریکٹ ملا اور نہ ہی وائٹ بال ٹیم میں جگہ مل سکی جب کہ سوشل میڈیا پوسٹ سے قبل فخر زمان کا نام کپتان کی دوڑ میں بھی لیا جا رہا تھا۔