اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی اہم ترامیم بارے تفصیلات منظر عام پر آ گئیں

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس 2024 کی اہم ترامیم کی تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔

پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی آرڈیننس 2024 کے ترمیمی سیکشن 2 ایکٹ 17 کے مطابق سپریم کورٹ میں ہر مقدمہ چیف جسٹس کی زیر نگرانی مخصوص بینچ کے سامنے پیش ہو گا، جس کا تعین وقتاً فوقتاً کیا جائے گا۔

بل میں موجود ترمیمی سیکشن 3، ایکٹ 17 کے مطابق آرٹیکل 184 کی شق (3) کے تحت سماعت کرنے والے بینچ کا معاملہ نوعیت کو واضح اور معقول بنیاد پر طے کرنا ہو گا کہ یہ معاملہ عوامی اہمیت کا حامل ہے یا نہیں۔

ترمیمی سیکشن 5، ایکٹ 17 کے تحت سیکشن 5 کی شق (2) کو حذف کر دیا گیا ہے، پہلی شق میں کچھ اضافے کیے گئے ہیں تا کہ بینچ کی تشکیل کو مزید واضح کیا جا سکے۔

بل میں نئے سیکشنز 7A اور 7B کا اضافہ کیا گیا ہے، سیکشن 7A میں سماعت کے معیار کو شفاف بنانے کے لیے فہرستوں کا تعین کیا گیا ہے، مقدمات کو ”پہلے آؤ، پہلے پاؤ“ کے اصول پر نمٹایا جائے گا۔

سیکشن 7B میں سپریم کورٹ کی کارروائیوں کا ریکارڈ اور ٹرانسکرپٹ تیار کیا جائے گا، جو عدالتی فیس کی ادائیگی کے بعد متعلقہ فریقین کو فراہم کیا جا سکے گا۔

آرڈیننس کے مطابق آئین کے آرٹیکل 191 کے تحت سپریم کورٹ کے اختیارات کو مزید شفاف کیلئے یہ ترامیم کی گئی ہیں، تاکہ آرٹیکل 184 کی شق (3) کے تحت مقدمات کے فیصلے عوامی اہمیت کے اصول پر کیے جا سکیں۔

خیال رہے سپریم کورٹ ترمیمی آرڈیننس 2024 کو صدر نے آئین کے آرٹیکل 89 کے تحت جاری کیا ہے، یہ آرڈیننس فوری طور پر نافذ العمل ہو گا۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے