اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

ڈیفنس: 13 سالہ گھریلو ملازمہ پر بہیمانہ تشدد، سر کے بال بھی کاٹ دیئے

03 Nov 2024
03 Nov 2024

(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گھریلو ملازمہ پر تشدد کرنے والے دو افراد گرفتار جبکہ خاتون مالکہ فرار ہو گئی۔

پولیس  کے مطابق گھریلو ملازمہ کو کام ٹھیک نہ کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ لڑکی نے اپنے ویڈیو بیان میں الزام لگایا کہ گھر پر موجود خاتون اور ان کے خاوند نے مل کر اس پر تشدد کیا، اسے ڈنڈوں سے مارا گیا اور سر کے بال بھی کاٹے دیئے گئے۔

ملازمہ کے اہل خانہ کے مطابق تشدد سے لڑکی کے بازو، آنکھ اور کان متاثر ہوئے جبکہ سر کے پچھلے حصہ پر بھی تشدد کے نشان پائے گئے ہیں، متاثرہ لڑکی جڑانوالہ فیصل آباد کی رہائشی ہے، تھانہ ڈیفنس سی پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک وقار اور اسد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ایس پی کینٹ کا کہنا ہے کہ اقرا  نامی خاتون کی گرفتاری کیلئے پولیس ٹیم تشکیل دیدی، ملزمہ جلد پولیس کی حراست میں ہو گی، انہوں نے کہا کہ خواتین و بچوں پر تشدد کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔



 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے