اپ ڈیٹس
  • 319.00 انڈے فی درجن
  • 348.00 زندہ مرغی
  • 504.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی ٹی آئی میں کوئی دھڑا اور ڈکٹیٹر شپ نہیں: شیخ وقاص اکرم

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی دھڑا اور ڈکٹیٹر شپ نہیں ہے۔

دنیا نیوز کے پروگرام’’دنیا مہر بخاری کے ساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ آج پشاور میں نومئی کےکیسز میں ہمارے کارکنوں کو بری کر دیا گیا ہے، ہمارا پہلےدن سے موقف ہےکہ نو مئی کے جھوٹے کیسز بنائے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جو جج ڈٹ جاتا ہےاس کا یہ تبادلہ کر دیتےہیں، پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، پرامن احتجاج اور فالس فلیگ آپریشن میں فرق ہوتا ہے، آئندہ احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل بنایا جا رہا ہے، اب احتجاج میں ساری قیادت نظر آئےگی، پارٹی نے ابھی تک کسی نئی احتجاجی کمیٹی کا اعلان نہیں کیا۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ ابھی تک پارٹی نےکسی نئی احتجاجی کمیٹی کا اعلان نہیں کیا، شیرافضل مروت کی رائے کا احترام ہے، سنگجانی، لاہور، ڈی چوک میں کامیاب مظاہرے ہوئے، علی امین گنڈا پور کو ڈی چوک میں دھرنا دینےکا نہیں کہا گیا تھا، عمران خان  نے کہا تھا کہ ڈی چوک پہنچنا ہے، علی امین گنڈا پور اپنے ٹارگٹ پر ڈی چوک پہنچے۔

سیکرٹری اطلاعات تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ ڈی چوک میں مقدمات کے حوالے سے پشاور آنا پڑا، روپوشی سے باہر نکل آیا ہوں، بشریٰ بی بی سیاسی ملاقاتیں نہیں کر رہیں، بشریٰ بی بی گھریلو خاتون ہیں، پشاور جلسے میں شرکت نہیں کریں گی، سکیورٹی خدشات کی وجہ سے بشریٰ بی بی پشاور آئیں، انہیں جیل سے پشاور لانا صیح فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے ڈیل والی خبرکی تردید کی ہے، عمران خان  نے آج بھی کہا اپنے موقف پر ڈٹ کر کھڑا ہوں، علیمہ خان سیاست میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کر رہیں، اس حوالے سے ایک گروپ شوشے چھوڑ رہا ہے، پارٹی میں کسی کی خواہش پر پابندی نہیں ہے۔

شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ رؤف حسن اس وقت پارٹی کے ترجمان نہیں ہے، پارٹی میں سب کو آزادی ہے، پارٹی میں کوئی دھڑا نہیں ہے نہ ہی کوئی ڈکٹیٹرشپ ہے، قاضی فائز عیسیٰ کےساتھ لندن میں جو ہوا اس کی بالکل مذمت نہیں کروں گا۔

محسن نقوی کے بیان پر اظہار خیال کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ برطانوی حکومت اپنے شہریوں کےکیسے پاسپورٹ کینسل کر سکتی ہے؟ وزیر داخلہ کی پاسپورٹ اور شناختی کارڈ منسوخ کرنے والی بات مذاق ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے