اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ژوب میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، خارجی دہشتگرد ہلاک

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک خارجی دہشتگرد ہلاک ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خفیہ اطلاع کی بنیاد پر آپریشن کیا، فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران ایک خارجی دہشتگردی جہنم واصل ہو گیا جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد کر لیا گیا ہے، خوارج سکیورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔

آئی ایس پی آر کے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے مزید کسی خوارجی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج اور سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے