اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

جوڈیشل کمیشن کیلئے عمر ایوب اور شبلی فراز کا نام فائنل، عمران خان نے منظوری دیدی

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) بانی پی ٹی آئی نے جوڈیشل کمیشن کے لئے دو ناموں کی منظوری دے دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کیلئے عمران خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کے ناموں کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن کیلئے قومی اسمبلی سے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب جبکہ سینیٹ سے شبلی فراز تحریک انصاف کی نمائندگی کریں گے۔

ذرائع  نے بتایا کہ پی ٹی آئی کل دونوں نام سپیکر قومی اسمبلی اور چیئرمین سینیٹ کو ارسال کرے گی، 13 رکنی جوڈیشل کمیشن میں دو حکومتی اور دو اپوزیشن اراکین شامل ہوں گے۔

یاد رہے وزیر اعظم  نے 26 ویں ترمیم کے تحت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کیلئے نام مانگے ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے