اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 907.91 قیمت فروخت : 909.54
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 473500 دس گرام : 406000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 434039 دس گرام : 372164
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7923 دس گرام : 6800
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

لاہور کے پانچ ٹیچنگ ہسپتال بارہ ارب روپے سے زائد کے مقروض

30 Oct 2024
30 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پانچ ٹیچنگ ہسپتال بارہ ارب روپے سے زائد کے مقروض نکلے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کی جانب سے بجٹ میں معمولی اضافہ ہسپتالوں پر بھاری پڑنے لگا،  ہسپتالوں کی جانب سے ادویات و دیگر اشیاء کی خریداری پر اربوں کے واجبات ہونے کا انکشاف ہو گیا۔

سروسز ہسپتال لاہور ڈھائی ارب روپے کے قریب کا مقروض ہے، گنگارام ہسپتال پر ڈیڑھ ارب روپے واجبات کی ادائیگی باقی ہے، جناح ہسپتال پر 90 کروڑ روپے سے زائد کے واجبات ہونے کا انکشاف ہوا۔

اس کے علاوہ میو ہسپتال لاہور پر 3 ارب 60 کروڑ روپے کی رقم واجبات ادا نہ ہو سکی، لاہور جنرل ہسپتال 95 کروڑ روپے کی لائبلٹیز دینے کا منتظر ہے، پی آئی سی لاہور 3 ارب سے زائد کی رقم کا مقروض ہے۔

مہنگائی کی شرح میں تیزی سے اضافے کے لحاظ سے بجٹ نہ بڑھایا گیا، ہسپتال اور ادویات سمیت دیگر سرجیکل و ڈسپوزیبل آلات اور جنرل سٹور آئٹمز کے باعث ٹھیکیدار کمپنیوں کے مقروض ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے