اپ ڈیٹس
  • 233.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 433500 دس گرام : 371656
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 کے نفاذ کیخلاف درخواست چیف جسٹس کو ارسال

29 Oct 2024
29 Oct 2024

(لاہور نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کرنے اور سیاسی اجتماعات پر پابندی لگانے کے خلاف درخواست چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ارسال کر دی گئی۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد ندیم  نے ملک نجی اللہ کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت وکیل درخواست گزار  نے موقف اختیار کیا کہ اس نوعیت کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم سماعت کر رہے ہیں۔

درخواست گزار  نے استدعا کی کہ اس درخواست کو بھی فاضل جج کی عدالت میں ارسال کر دیا جائے، جس پر عدالت نے درخواست گزار وکیل کی استدعا منظور  کرتے ہوئے درخواست کی فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو واپس بھجوا دی تاکہ اسے سماعت کیلئے مذکورہ جج کے واپس بھجوایا جا سکے۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے