اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستانی باڈی بلڈر عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز ) پاکستانی باڈی بلڈر عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

امریکا کے شہر لاس ویگاس میں 19 اور 20 اکتوبر کو منعقدہ عالمی مقابلے میں عبدالمجید نے مسٹر یونیورس کا ٹائٹل  جیت لیا، مقابلے میں 42 ممالک سے باڈی بلڈرز شریک تھے۔

خیال رہے عبدالمجید 2014 میں مسٹر کراچی اور 2020 میں مسٹر پاکستان کا ٹائٹل بھی جیت چکے ہیں۔عبدالمجید نے اوپن ماسٹرز اور سپر ایکسٹریم کیٹیگریز میں دو گولڈ میڈلز کے ساتھ پروفیشنل باڈی بلڈر بننے کا پرو کارڈ حاصل کیا۔

عبدالمجید کا کہنا تھا کہ 42 ممالک کے حریفوں کے درمیان دو گولڈ میڈل اور پرو کارڈ حاصل کرنا کوئی معمولی کارنامہ نہیں، پرو کارڈ حاصل کرنا ہر باڈی بلڈر کا خواب ہوتا ہے جس کے لیے چھ ماہ سے سخت محنت کر رہا تھا، انہیں ورلڈ فٹنس فیڈریشن پاکستان نے سپورٹ کیا جس کی وجہ سے انہیں پاکستان کی نمائندگی کرنے میں مدد ملی۔

واضح رہے کہ لاس ویگاس میں دیگر دو باڈی بلڈرز نے بھی پاکستان کی نمائندگی کی جس میں سے رمیض ابراہیم نے گولڈ جبکہ دوسرے نے سلور میڈل حاصل کیا۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے