اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ، پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(ویب ڈیسک ) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ کیلئے پاکستان کی 5 رکنی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ 28 اکتوبر سے دوحہ میں شروع ہو گی، پاکستان کے 3 کھلاڑی کوالیفائنگ راؤنڈ اور 2 براہ راست مین راؤنڈ کھیلیں گے۔

اسجد اقبال، احسن رمضان اور محمد آصف کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلیں گے، کوالیفائنگ راؤنڈ سے 16 کھلاڑی مین راؤنڈ میں جگہ بنائیں گے۔

اویس منیر اور نسیم اختر براہ راست مین راؤنڈ میں شریک ہوں گے، دونوں پلیئرز حالیہ پرفارمنس کی بنیاد پر براہ راست مین راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

سینئر کیوئسٹ محمد آصف ماسٹر کیٹیگری کے ایونٹ میں بھی حصہ لیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے