اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

چیئرمین پی سی بی کی انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد

26 Oct 2024
26 Oct 2024

(لاہور نیوز) چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کیخلاف تیسرا ٹیسٹ اور سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے ایک پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قومی کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرکے فتح اپنے نام کی، ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باؤلنگ کرکے اپنی صلاحیتوں کو ثابت کیا، سعود شکیل نے سنچری سکور کرکے عمدہ بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹیم نے شاندار پرفارمنس دکھائی اور ٹیسٹ سیریز اپنے نام کی، اس جیت سے کھلاڑیوں کا مورال بلند ہو گا، قوم کے ساتھ کھلاڑیوں کو ایسی شاندار فتح کا انتظار تھا، نئے کھلاڑیوں نے کارکردگی سے ٹیم میں اپنی شمولیت کو درست ثابت کیا۔  

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے