اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ سیمی فائنل: پاکستان کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

25 Oct 2024
25 Oct 2024

(لاہور نیوز) ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز نے سری لنکا اے کیخلاف ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

عمان کے شہر الامارات میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان شاہینز کی قیادت محمد حارث کر رہے ہیں جبکہ سری لنکا اے کی نوین فرنینڈو کر رہے ہیں۔

پاکستان شاہینز کا سکواڈ

قومی سکواڈ میں محمد حارث (کپتان)، عمیر بن یوسف، یاسر خان، قاسم اکرم، عبدالصمد، حیدر علی، عرفات منہاس، سفیان مقیم، عباس آفریدی، شاہنواز دھانی، محمد عمران جونیئر شامل ہیں۔

سری لنکا اے کا سکواڈ

سری لنکا کا سکواڈ کپتان نوین فرنینڈو، لنکا، لاہرو اڈارا، سہان، پوون، رمیش مینڈس، وکرما سنگھے، دشن ہمینتھا، نمیش، نیپون، ایشان ملنگا پر مشتمل ہے۔

واضح رہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ہی بھارت اے اور افغانستان اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے