اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

شاہین آفریدی نے پہلی بار بیٹے کے ہمراہ تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی

24 Oct 2024
24 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان اور انگلینڈ کے ٹیسٹ میچ میں سلیکشن کمیٹی کی جانب سے آرام دیے جانے والے فاسٹ باولر شاہین آفریدی اپنے نومولود بیٹے کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی جو سوشل میڈیا کی زینت بن گئی۔انسٹاگرام پر شیئر کی جانے والی اس تصویر میں کرکٹر نے اپنے بیٹے کو سینے پر لٹا رکھا ہے جبکہ بچے کا چہرہ مکمل  دکھائی نہیں دے رہا۔

اس تصویر پر شاہین کی جانب سے لکھے جانے والا کیپشن مداحوں کی توجہ کا مرکز بنا۔کرکٹر نے اس میں لکھا کہ 'میں سکون میں ہوں'، سوشل میڈیا پر وائرل اس تصویر پر صارفین کی جانب سے تبصرے کیے جارہے ہیں جبکہ شاہین اور آلیار سمیت ان کی فیملی کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔واضح رہے کہ شاہین اور انشا کے ہاں آلیار کی پیدائش اگست میں ہوئی ہے۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے