اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) انگلینڈ کے خلاف سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان نے پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا۔

 پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں شیڈول سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستانی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، اوپنرز صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کو ناقص پرفارمنس کے بعد بھی پلئینگ الیون میں رکھا گیا ہے۔

قبل ازیں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر ہوئی تھی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز میں انگلینڈ نے پاکستان کو پہلا ٹیسٹ 47 رنز سے ہرادیا تھا اور دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو 152 رنز سے شکست دی تھی۔

تیسرے ٹیسٹ کیلئے پاکستان کی پلیئنگ الیون

کپتان شان مسعود، صائم ایوب، عبداللہ شفیق، کامران غلام، سعود شکیل، محمد رضوان، سلمان علی آغا، عامر جمال، نعمان علی، ساجد خان اور زاہد محمود

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے