اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نئی ٹیسٹ رینکنگ: بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری کر دی۔

ٹیسٹ بیٹرز میں انگلینڈ کے جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن کا دوسرا نمبر ہے۔انگلینڈ کے ہیری بروک تیسرے جبکہ بھارت کے رشبھ پنت 3 درجے ترقی کے بعد چھٹے نمبر پر آگئے ہیں۔

بھارت کے مایہ ناز بلے باز ویرات کوہلی ایک درجے تنزلی کے بعد 8 ویں اور سٹار بیٹر بابر اعظم 4 درجے تنزلی کے بعد 19 نمبر پر چلے گئے ہیں۔سری لنکا کے کمینڈو مینڈس ایک درجے ترقی کے بعد 10 ویں جبکہ انگلینڈ کے بین ڈکٹ 3 درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں۔

قومی آل راؤنڈر سلمان علی آغا 8 درجے ترقی کے بعد 14 ویں اور نیوزی لینڈ کے راچن رویندرا 36 درجے ترقی کے بعد 18 ویں نمبر پر پہنچے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے