اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

انتظامی مسائل، آج بھی 4 پروازیں منسوخ، 18 تاخیر کا شکار

23 Oct 2024
23 Oct 2024

(لاہور نیوز) انتظامی مسائل کی وجہ سے ملک بھر میں آج بھی 4 پروازیں منسوخ کر دی گئیں اور 18 تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سے کوئٹہ کی پی آئی اے کی دوپروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ شارجہ سے کوئٹہ کی غیرملکی ایئر لائن کی 2 پروازیں بھی منسوخ ہو گئی ہیں۔

حکام کا بتانا ہے کہ کراچی سے لاہور کی نجی ایئر لائن کی پرواز، کراچی سے لاہور کی پی آئی اے کی پرواز اور کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں تاخیر کا شکار ہوئی ہیں۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی سے سکھر کی پرواز کی روانگی میں ڈیڑھ گھنٹہ، ملتان سے جدہ کی پی آئی اے کی پرواز کی روانگی میں پونے 2 گھنٹے، پشاور سے دوحہ کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ جبکہ پشاور سے جدہ کی نجی ایئرلائن کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹے تاخیر ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق لندن سے اسلام آباد کی پروازوں کی آمد و روانگی میں 2 گھنٹے، اسلام آباد سے دوشنبے کی پرواز کی آمد میں ایک گھنٹہ، اسلام آباد سے استنبول کی پرواز کی روانگی میں ایک گھنٹہ اور کراچی سے دبئی کی پرواز کی آمد و روانگی میں پونے 2 گھنٹے جبکہ کراچی سے استنبول کی پرواز سوا گھنٹہ تاخیر کا شکار ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے