اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

سونا مزید مہنگا: فی تولہ قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہورنیوز) سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں مزید مہنگا ہوگیا۔

بین الاقوامی منڈی میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 ڈالر کا اضافہ ہو گیا جس کے باعث سونے کی نئی عالمی قیمت 2721 ڈالر کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کا اضافہ ہونے سے نئی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے بڑھ کر 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ہفتے کے روز فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کے اضافے سے 3150 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کے اضافے سے 2700.62 روپے ہوگئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے