اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پاکستان مزدا ایسوسی ایشن کا 22 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان مزدا ایسوسی ایشن نے 22 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کر دیا۔

صدر مزدا ایسوسی ایشن حاجی شیر علی چودھری نے کہا ہے کہ مطالبات نہ مانے گئے تو پورا پاکستان بند کر دیں گے، 22 اکتوبر سے پہلے اعلیٰ افسران ہمارے ساتھ بیٹھ کر ہمارے مسائل حل کر دیں، احتجاج نہیں کریں گے۔

انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ موٹروے پولیس 10000 روپے کا چالان بند کرے، مزدا گاڑی کو 2 ایکسل کے لوڈ میں تسلیم کیا جائے، پٹرولنگ پولیس کی طرف سے ناجائز جرمانے، ایف آئی آر کا اندراج بھی بند کیا جائے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب کے چھوٹے بڑے شہروں میں سرکاری مزدا سٹینڈ دیئے جائیں، سیکرٹری آر ٹی اے اور ایل ٹی سی کی طرف سے ناجائز جرمانے اور ایف آئی آر کا خاتمہ کیا جائے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے