اپ ڈیٹس
  • 239.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایمرجنگ ایشیا کپ: پاکستان اور بھارت آج مدمقابل

19 Oct 2024
19 Oct 2024

(لاہور نیوز) پاکستان شاہینز اے سی سی مینز ٹی 20 ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں آج اپنا پہلا میچ بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان شاہینز گروپ بی میں بھارت اے، متحدہ عرب امارات اور میزبان عمان کے ساتھ ہے جبکہ گروپ اے میں بنگلادیش اے، سری لنکا اے، ہانگ کانگ اور افغانستان اے شامل ہیں۔

محمد حارث کی قیادت میں پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو میزبان عمان سے مقابلہ کرے گی جبکہ اس کا تیسرا گروپ میچ 23 اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کے خلاف ہوگا۔

ہر گروپ سے دو دو ٹیمیں 25 اکتوبر کو کھیلے جانے والے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کریں گی، فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ کے میچز ایشین کرکٹ کونسل کے یوٹیوب چینل پر لائیو نشر کیے جا رہے ہیں۔

اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ٹورنامنٹ کا پہلا ایڈیشن ہے جو ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جارہا ہے جبکہ 2013، 2017، 2018، 2019 اور 2023 میں پچھلے پانچ ایڈیشن ون ڈے فارمیٹ میں کھیلے گئے تھے۔

پاکستان 2019 میں سعود شکیل اور 2023 میں محمد حارث کی قیادت میں یہ ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے