اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

فوت شدگان کے نام پر جاری سمز کی بندش کا آج سے آغاز

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کا کہنا ہے کہ فوت شدہ افراد کے نام پر جاری سمز کی بندش کا آج (15 اکتوبر) سے آغاز ہوگیا۔

پی ٹی اے کا نادرا سے حاصل ریکارڈ کی مدد سے غیرقانونی سمز کیخلاف آپریشن تیسرے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق فوت شدہ افراد کے اہل خانہ کو سمز منتقلی کیلئے 15 اکتوبر تک مہلت دی گئی تھی، مہلت کے آخری روز بھی اہل خانہ سمز اپنے نام کروا سکتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سمز ٹرانسفر کرانے کیلئے فوت شدہ افراد کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ لازمی ہے، فوت شدہ افراد سے تعلق کا ثبوت، اصلی سم اور سم زیراستعمال ہونے کا ثبوت بھی لازمی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے