اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

شہر میں سردی کی لہر دستک دینے لگی، درجہ حرارت میں نمایاں کمی

15 Oct 2024
15 Oct 2024

(لاہور نیوز) شہر میں سردی کی لہر دستک دینے لگی، دن اور رات کے اوقات میں درجہ حرارت میں نمایاں کمی محسوس کی جا رہی ہے۔

صوبائی دارالحکومت لاہور کا کم سے کم درجہ حرارت 21 جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار کے مطابق ہوا کی رفتار آٹھ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ، ہوا میں نمی کا تناسب 67 فیصد تک جا پہنچا، مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 22 اکتوبر کو ملک میں داخل ہو گا۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات اختر محمود کا کہنا ہے 22 اکتوبر سے شمالی علاقہ جات میں بارش برسنے کے امکانات ہیں، مغربی ہوائیں ملک میں داخل ہونے کے باعث لاہور میں موسم مزید بہتر ہو جائے گا مگر بارش برسنے کے کوئی امکانات نہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے