اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

وفاقی وزیر داخلہ کی بیرسٹر گوہر کو عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی

14 Oct 2024
14 Oct 2024

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کو بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرا دی۔

ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے رات گئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور آج 2 بجے کے بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی یقین دہانی کرائی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف بیرسٹر گوہر علی کو انفرادی طور پر ملاقات کی یقین دہانی کرائی ہے۔

ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کے ذاتی معالج کی ملاقات کی درخواست کی گئی تھی، تحریک انصاف نے عمران خان سے ملاقات کیلئے وزارت داخلہ کو درخواست دی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے