اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

سکیورٹی خطرات کے باعث پنجاب کے 5 اضلاع میں دفعہ 144 نافذ

12 Oct 2024
12 Oct 2024

(لاہور نیوز) سکیورٹی خطرات کے پیش نظر پنجاب کے 5 اضلاع میں فوری طور پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔

محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔

حکومت پنجاب نے 5 اضلاع میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی ہے، ڈی جی خان، لیہ، مظفر گڑھ، راجن پور اور کوٹ ادو میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے، اس دوران سیاسی اجتماعات، جلسے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی ہو گی۔

پابندی کا اطلاق ہفتہ 12 اکتوبر سے سوموار 14 اکتوبر تک ہو گا، دفعہ 144 کے نفاذ کا فیصلہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ کی درخواست پر کیا گیا ہے، امن وامان کے قیام اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے