11 Oct 2024
(لاہورنیوز) یونیسیف نے معروف اداکارہ صبا قمر کو پاکستان میں بچوں کے حقوق کی پہلی سفیر مقرر کردیا۔
صبا قمر نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں بچوں کے ساتھ گزارے گئے لمحات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں ایک علاقے میں گئی تھی وہاں کی حالت زار دیکھ کر میں ساری رات سو بھی نہیں پائی۔انہوں نے لکھا کہ مجھے لگا میں نے پیسہ ایوارڈ سب کما لیے لیکن ایسی زندگی کا کیا فائدہ جس میں ہم نے کسی کے لئے کچھ نہ کیا ہو۔
صبا قمر نے یونیسیف کے پلیٹ فارم سے بچوں کی فلاح و بہبود کےلیے کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی ادارے کا شکریہ بھی ادا کیا۔بچوں کی فلاح و بہبود کی سفیر کی حیثیت سے صبا قمر ملکی و عالمی سطح پر مختلف پلیٹ فارمز میں یونیسیف کے تحت بچوں کے مسائل کو سامنے لائیں گی۔