اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

خلیل الرحمن کا آمنہ عروج اور اس کے گینگ کو معافی نہ دینے کا عزم

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(ویب ڈیسک)معروف ڈرامہ رائٹر خلیل الرحمن نے کہا ہے کہ میں ہنی ٹریپ میں ملوث آمنہ عروج اور اس کے گینگ کو کبھی معافی نہیں دوں گا۔

تفصیلات کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں خلیل الرحمن کا کہنا تھا کہاغوا کاروں  نے مجھے تشدد کا نشانہ بنایا، میں انھیں معاف نہیں کروں گا اور انھیں سزا ملے گی، ان کو سخت سزا دینا ضروری ہے۔خلیل الرحمٰن نے مزید کہا کہ میرا اس گینگ سے کوئی تعلق نہیں،مجھے نہیں معلوم کہ آمنہ عروج کون ہے؟ یہ ایک بہت خطرناک گینگ ہے جو پہلے سے مطلوب تھا اور قتل کے متعدد مقدمات میں ملوث تھا۔ وہ لڑکی کیسے کہہ سکتی ہے کہ اس پر تشدد کیا گیا جبکہ وہ خود مجرم تھی؟

ڈرامہ رائٹر نے جذباتی لہجے میں کہا کہ عزت دینا اللہ کے ہاتھ میں ہے، جب تک انہیں سزا نہیں مل جاتی تب تک سکون سے نہیں بیٹھوں گا۔ پہلے اس گینگ سے نمٹوں گا، پھر ٹرول کرنے والوں سے بھی نمٹوں گا۔ ہم قانونی طور پر کام کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر ٹرول کرنے والوں کو بھی سزا ملے گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے