اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

مہوش حیات کی ہنی سنگھ کی جانب سے چھیڑنے پر شرمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات کی بھارتی ریپر ہنی سنگھ کی جانب سے چھیڑنے پر شرمانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ۔

تفصیلات کےمطابق ہنی سنگھ اور مہوش حیات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، جس میں ہنی سنگھ پنجابی ریپ گاتے ہوئے مہوش حیات کی طرف اشارہ کرکے ’’سہیلی کراچی‘‘ کہہ رہے ہیں اور ان کے چھیڑنے پر مہوش حیات شرما رہی ہیں۔

ویڈیو کے کیپشن میں دونوں کے آبائی شہر کا ذکر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’کرمپورا کا کراچی سے تعلق، کچھ بہت خاص آنے والا ہے‘‘۔ہنی سنگھ بھارت کی ہپ ہوپ اور ریپ میوزک انڈسٹری کا مشہور نام ہے، جنھوں نے بالی وڈ کو ’لنگی ڈانس‘، ’پارٹی آل نائٹ‘، ’آتا ماجی سٹک لی‘ اور ’یار نہ ملے‘ جیسے سپر ہٹ گانے دیے ہیں۔

اپنے سپرہٹ دور میں ہنی سنگھ بیماری کے باعث اچانک منظر سے غائب ہوگئے تھے اور تقریباً ساڑھے سات سال کے وقفے کے بعد انھوں نے 26 اگست 2024 کو اپنا نیا البم ’’گلوری‘‘ جاری کیا۔ہنی سنگھ انڈسٹری میں دوبارہ آمد پر پہلے سے زیادہ پذیرائی حاصل کرنے کےلیے مختلف حربے آزما رہے ہیں۔

ہنی سنگھ رواں سال مہوش حیات کے ساتھ بھی نظر آئے اور اب انہوں نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کرکے اس بات کا اعلان کردیا ہے کہ دونوں جلد کچھ دھماکے دار کرنے والے ہیں۔قبل ازیں مہوش حیات بھی یہ انکشاف کرچکی ہیں کہ وہ ہنی سنگھ کے نئے ٹریک ’کلر‘ میں کام کررہی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے