اپ ڈیٹس
  • 268.00 انڈے فی درجن
  • 308.00 زندہ مرغی
  • 446.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 427436 دس گرام : 366457
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 397477 دس گرام : 340685
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6902 دس گرام : 5916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس: ایران سے اعلیٰ سطح کا وفد شرکت کرے گا

11 Oct 2024
11 Oct 2024

(لاہور نیوز) شنگھائی تعاون تنظیم سربراہان مملکت اجلاس میں ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد شرکت کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ایرانی وفد کی قیادت ایران کے اول نائب صدر کریں گے، ایرانی اول نائب صدر ڈاکٹر محمد رضا عارف کی وفد کے ہمراہ 15 اکتوبر کو آمد متوقع ہے۔

ایرانی اول نائب صدر ایس سی او سربراہان مملکت اجلاس کی سائیڈ لائنز پر پاکستانی قیادت سے بھی ملاقاتین کریں گے، ان ملاقاتوں میں پاک ایران تعلقات، خطے کی صورتحال، غزہ و لبنان کی صورتحال پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر رضا محمد عارف مغرب سے تعلیم یافتہ انجینئر اور اصلاح پسند رہنما ہیں۔

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے